Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کیلئے انٹرنیشنل لیگ کروائیں گے، وہاب ریاض

قائد اعظم ڈے نمائشی ہاکی میچ میں اولمپیئن الیون نے انٹر نیشنل الیون کو ہرا دیا
شائع 25 دسمبر 2023 11:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قائد اعظم ڈے نمائشی ہاکی میچ میں اولمپیئن الیون نے انٹر نیشنل الیون کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ نگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کو دوبارہ بام عروج پر پہنچانے کے لیے انٹرنیشنل ہاکی لیگ کروائیں گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں قائد اعظم ڈے پر نمائشی ہاکی میچ میں ماضی اور حال کے ستاروں کی کہکشاں آمڈ آئی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے شفقت ملک ، شہباز سینئر، شاہد گل اور محمد عثمان نے ایک ایک گول کیا جبکہ انٹر نیشنل الیون کے محمد ولید نے دو اور محمد عماد نے ایک گول کیا۔

کھیل کے اختتام پر مشیر کھیل وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ آئندہ سال انٹرنیشنل ہاکی لیگ کروائیں گے۔

اس موقع پر سابق کپتان اختر رسول نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ انھوں نے فیڈریشن میں لڑائی جھگڑے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

میچ کے موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے انعامات تقسیم کئے

Wahab Riaz

sports

Pakistan Hockey Team