Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد اور لورالائی میں مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق

لورالائی میں تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے، پولیس
شائع 25 دسمبر 2023 08:45pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

جیکب آباد اور لورالائی میں مسلح تصادم میں 1 شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع جیکب آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مدد برڑو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا واقعہ لورالائی میں پیش آیا، جہاں نری ڈاگ میں دو گروہوں کے مسلح تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان

rescue 1122

1122