Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے‘

پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے، خورشید شاہ
شائع 25 دسمبر 2023 05:49pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کی کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے قیادت نے جو بات ریکارڈ کرانی تھی وہ کراچکی ہے، ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ توخود عدلیہ نے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیکیورٹی کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا، پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، فوج ہوگی تو امن و امان ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی، پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ماحول کسی ایک پارٹی کے حق میں نہیں ہے کسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوگی، ملک میں اب اتحادوں سے ہی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی تو پہلے سے کہتی آرہی ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بچانا ہے، ہمیں پرامید ہونا چاہیئے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی تو صرف ڈرائنگ روم سٹنگ چل رہی ہے، یہ میڈیا کی ان جماعتوں پرمہربانی ہے کہ ان کی ڈرائنگ روم سیاست کو کوریج دے رہی ہے، اگر میڈیا ان کا بائیکاٹ کردے تو وہ شاید میڈیا پر بھی نظر نہ آئیں، کسی بھی جماعت سے پیپلزپارٹی کا اتحاد وقت اور حالات پر منحصر کرے گا، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ پاکستان اور سسٹم کو بچانے کے لیے کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں

چاہت فتح علی خان کا بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پی ٹی آئی پہلے بغیر محنت کے آئی تھی، اب محنت کرے، آصف زرداری

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر

اسلام آباد

PPP

khursheed shah

Pakistan People's Party (PPP)

level playing field

Election 2024