Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں گھر سے خواجہ سرا کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

کمرے کا دروزہ باہر سے توڑ کر خواجہ سرا کی لاش نکالی گئی،ڈی ایس پی
شائع 25 دسمبر 2023 05:10pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لنک روڈ میں کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ کمرے کا دروزہ باہر سے توڑ کر خواجہ سرا کی لاش نکالی گئی۔

صوابی کے علاقے لنک روڈ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کی شناخت دیویا کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی ایس پی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا نے نامعلوم وجوہات کے بنا مبینہ طور پر خودکشی کی، اور اس نے پنکھے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق خواجہ سرا کی لاش کمرے کا دروزہ باہر سے توڑ کر نکالی گئی، اور پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی گئی۔

Suicide

kp police

KPK Police

Transgenders