Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز خٹک سمیت کسی کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی، الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی پی کے دعوے کی تردید کردی
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 11:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کو بلے کا نشان دینے کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں پرویز خٹک کے اس دعوے کی تردید کردی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان ”بلے“ کی پیشکش نہیں کی گئی۔

بلے کے نشان کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا، پرویز خٹک

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کی کوئی اہمیت نہیں، نشان جو بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے بلا دینے کی آفر کی گئی تھی لیکن میں نے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ مجھے کسی اور کے نشان پر الیکشن نہیں لڑنا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آرہی ہے، کافی سیٹوں پر ہمارے آزاد امیدوار ہیں، ہمارا منشور تیار ہوچکا ، چند دن میں اعلان کریں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ اداروں کو بھی ٹھیک کیا، وفاق نے ہمارے بہت سے حقوق ضبط کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی بے وقوف سمجھتا ہے، صوبے کے لوگوں کو کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں، سیاسی لوگ اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، جب میں نے اپنی پارٹی بنائی تو لوٹا کہا گیا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی، سابق ایم پی اے انجینئر محمد فہیم خان نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انجینئر فہیم کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے علاؤہ کسی وزیر اعلیٰ نے صوبے میں کام نہیں کئے۔

مزید پڑھیں

انتخابی امیدواروں کی کڑی جانچ پڑتال شروع، آن لائن سینٹر کو اداروں کی مدد حاصل

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر

پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کے لیے عدالت جانے کاحتمی فیصلہ، بیرسٹر گوہر کی آج نیوز پر تصدیق

Pervez Khattak

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

PTI Parliamentarians

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024