Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نگراں وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے متبادل افسران کے نام طلب کرلیے
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 07:09pm
نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے متبادل افسران کے نام طلب کرلئے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، صدر مملکت نے احد خان چیمہ کوعہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سابق حکومت میں شامل نگران کابینہ ارکان کے خلاف درخواست پر فیصلہ دیا تھا، اور کہا تھا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو ہٹانے کی منظوری دی تھی، اور احد چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ صدرمملکت نے آرٹیکل 48 ایک کے تحت ایڈوائس کی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام اباد کو ہٹانے کے لیے بھی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی

احد چیمہ کے معاملے پر نگران حکومت پھنس گئی

چیف الیکشن کمشنرکا نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آج ہی ہٹانے کا حکم

وزیراعظم آفس نے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسروں کے نام مانگ لیے ہیں اور سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر خرم آغا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنراورآئی جی اسلام آباد کےمتبادل ناموں کاپینل بھیجا جائے، ناموں کا پینل آنے پر تعیناتی کے آڈرز ہوں گے۔

پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہیں تاحال ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف میڈیا ذرائع پر آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہیں تاحال ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، تمام پولیس افسران تندہی اور دلجمعی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ ڈالفن، جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اور سیکیورٹی ڈویژن اپنی ڈیوٹی کو مؤثر بنائیں، خصوصاً پریس کلب کے اطراف میں سیکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھیں، شہر بھر لگائے گئے ناکہ جات پر مؤثر پڑتال کا عمل جاری رکھیں۔

احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو حکم دیا کہ احد چیمہ کو فوری مشیرکے عہدے الگ کر دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، اور وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

فواد حسن فواد سے متعلق سماعت

صاف شفاف الیکشنز کے لیے نگراں وزراء کو ہٹانے کے معاملے پر 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں نگراں وزیر فواد حسن فواد کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

درخواست گزار عزیز الدین کاکا خیل کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پرالیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اس موقع پر وفاقی حکومت کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکم دیا کہ احد چیمہ کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، لہٰذا آج ہی عمل کروائیں۔

ahad cheema

anwar ul haq kakar

PM ANWAR UL HAQ KAKAR