Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پہلے بغیر محنت کے آئی تھی، اب محنت کرے، آصف زرداری

انتخابات ضرور ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے، سابق صدر
شائع 25 دسمبر 2023 04:10pm
پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، آصف زرداری۔ فوٹو ــ فائل
پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے، آصف زرداری۔ فوٹو ــ فائل

سابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے بغیر محنت کے آئی تھی، اب اسے محنت کرنی چاہیے، الیکشن ضرور ہوں گے اور ہم حکومت بنائیں گے۔

نواب شاہ میں حلقہ این اے 207 سے امیدوار پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ماحول دیکھ رہے ہیں الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے ۔ جس پر سابق صدر نے کہا کہ انشاءاللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں علیحدہ ہوگئی ہیں اب پیپلز پارٹی کو کیسا دیکھ رہے ہیں۔ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔

سابق صدر سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کا کیا مستقبل ہے۔ جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024