Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماورا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا

'او ماورا!ہم مسلمان ہیں یار' ، اداکارہ کو موت کی یقین دہانی کروا دی گئی
شائع 25 دسمبر 2023 03:49pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماروا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا، اداکارہ کو صارفین نے تنقید کی زد میں لے لیا۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیسائی برادری اپنی عید منارہی ہے۔ دنیا بھر کی مسیحی برادری اپنے اس تہوار کو ہر سال کی طرح بہترین انداز میں مناتی ہے۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے مسیحی برادری کو 25 دسمبر کی مناسبت سے مبارکباد دی ہے۔

ماورا حسین نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پرچم کے سفید حصے والوں کو میری میری کرسمس‘۔

پاکستانی اداکارہ نے Minoritiesmatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمل کیا ہے۔ اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورا حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک مسلمان کی حیثیت سے آپ کو دو عیدوں کے علاوہ کوئی اور تہوار نہیں منانا چاہئے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’او ماورا!ہم مسلمان ہیں یار‘۔

ایک صارف نے اداکارہ کو موت کی یاد دہانی کروادی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب مسلمان بھی ان کے کلچر منائیں گے تو اسرائیل سے کیا رحم کی امید کریں‘۔

Instagram

Viral Video

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Social media trolling

Christmas 2023

Christmas Tree

Christmas Celebrations

Mawra Hussain