Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز خان کی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ سلمان خان کے ڈانس نے دل چُرا لیے

گانا فلم 'دبنگ' کا ہے جس میں سلمان خان اور ارباز خان دونوں نے اداکاری کی تھی
شائع 25 دسمبر 2023 02:06pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

بھارتی میڈیا پراداکار اربازخان کی شادی کے چرچے ہیں۔ اداکار نے 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی اور اس جوڑے نے دولہا کی بہن ارپیتا اور آیوش کی رہائش گاہ پر ایک چھوٹی سی تقریب بھی منعقد کی تھی جہاں ان کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ موجود تھے۔

اس پارٹی میں اربازخان کے بھائی اور بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی انٹری نے سبھی کے دل چُرا لیے۔

سوشل میڈیا پرسلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ ’تیرے مست مست دو نین‘ پر رقص کر رہے ہیں۔ اربازخان کے بیٹے ارہان کو بھی چچا کے ساتھ جھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سلمان خان نے شادی کی تقریب میں ارباز خان کے بیٹے کے علاوہ شوریٰ خان کے ساتھ بھی ڈانس کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’تیرے مست مست دو نین‘ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ہے جس میں سلمان خان اور ارباز خان دونوں نے اداکاری کی تھی۔

اس سے قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ارباز خان کو اہلیہ شوریٰ اور بیٹے ارہان کے ساتھ 4 منزلہ کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ یہ تھی کہ سلمان خان نوبیاہتا جوڑے کو کیسے دیکھ رہے ہیں۔

24 دسمبر کو ارباز خان نے اپنی اہلیہ شوریٰ خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

Instagram

Viral Video

Wedding

Bollywood actor

lifestyle

شخصیات

Second Marriage

Couple

arbaz khan

BOLLYWOOD STAR

Shora Khan