Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چکنی تیل کی بوتلوں کو ان 4 طریقوں سے فوری صاف کیجئے

یہ ٹوٹکے کھانا پکانے کے تیل کی ان بوتلوں کو باآسانی چمکا سکتے ہیں
شائع 25 دسمبر 2023 03:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ذائقہ دارکھانوں کے لیے مصالحے لازمی جزو ہیں تو گھی یاتیل کے بغیر تو کھانا پکانے کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔

عموماً خواتین اپنی سہولت کے لیے کچن میں چھوٹی آئل بوتل رکھتی ہیں اور وہ تبھی اچھی لگتی ہیں جب صاف ستھری ہوں۔

لیکن ہوتا یہ ہے کہ تیل کی یہ بوتلیں سب سے تیزی سے گندی ہوتی ہیں جبکہ خاتون خانہ انہیں چمکائے رکھنا چاپتی ہیں۔

تیل کی ان بوتلوں کو خواتین ان ٹوٹکوں کی مدد سے باآسانی صاف کرسکتی ہیں۔

گرم پانی سے دھوئیں

تیل کی خالی بوتل کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرکے دھولیں۔ اس سے بوتل کے نچلے حصے میں بچے اضافی تیل کو ہٹانے میں مدد ملے گی۔

تیل کو صاف کریں

ایک صاف ٹشو پیپر یا کچن کا تولیہ لیں، خالی بوتل کو اور اس کے ڈھکن پر موجود اضافی تیل کو صاف کریں۔

ڈش واشنگ لِکوِڈ

گرم پانی میں ڈش واشنگ سوپ ملا کر اس کو تیل کی خالی بوتل میں بھریں۔ اسے کچھ دیر چھوڑدیں اور پھر بوتل کو اچھی طرح ہلا کر دھو لیں۔

بوتل صاف کرنے والا برش کا استعمال کرتے ہوئے بھی بوتل کو اچھی طرح صاف کیا جاسکتا ہے۔

لیموں پانی یا سرکہ

تیل کی خالی بوتل سے جراثیم اور بدبو کو مکمل طور پر دور کرنے کے لیے بوتل کو ایک بارسٹرک ایسڈ سے صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اس کیلئے لیموں کا رس یا سفید سرکہ کچھ پانی میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اس مکسچر کو بوتل میں ڈال کر برش سے اچھی طرح صاف کریں۔

Women

lifestyle

kitchen

Hacks

tips

cleaning hacks

Vinegar

Lemon

Oil Bottles