Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن 2024: بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

سابق وزیر خارجہ نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا
شائع 25 دسمبر 2023 01:19pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عام انتخابات 2024 میں کراچی کاانتخابی میدان چھوڑ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کی کسی بھی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹوزرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

بلاول بھٹوزرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

1988 میں بےنظیر بھٹو لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، آصف علی زرداری 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جب کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

نگہت اورکزئی پارٹی سے ناراض، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 23 ہزار سے زائد انتخابی امیدواروں کی کاغذاتی نامزدگی کی کڑی جانچ پڑتال جاری ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 128 کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات جمع کرائے گئے، جہاں مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر امیدواروں میں شامل ہیں۔

Bilawal Bhutto

karachi

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024