Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کو ذبح کرنے والے شخص کو سزائے موت سنادی گئی

گھریلو جھگڑے پر قاتل نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کیا، سعودی وزارت داخلہ
شائع 25 دسمبر 2023 11:49am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی بیوی کو ذبح کرنے والے شخص کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق چاقو سے قتل کرنے کے ایک مجرم کو قصاص میں قتل کرنے کی سزا سنائی گئی، گھریلو جھگڑے پر قاتل نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کرکے قتل کیا اور لاش چھپا دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سکیورٹی حکام مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے، دوران تفتیش سفاک شہری پر جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا اور اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جب کہ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیوی، بیٹے اور بہو نے والد کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیے

وحشیانہ طریقے سے بیوی کو قتل کرنے پر سعودی شہری کو سزائے موت

وزارت داخلہ نے کہا کہ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجرم کے لیے سخت سزا تجویز کی گئی اور اب اسے قصاص میں سزائے موت دی جائے گی، اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا، یہ فیصلہ شریعت کے مطابق کیا گیا تھا۔

Saudi Arabia

Wife