اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں سرنگ سے برآمد، بمباری میں 100 فلسطینی شہید
**غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ اتوار کو کرسمس کے موقع پر بھی صہیونی افواج نے غزہ میں شدید بمباری کی۔ غزہ حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک رات کے دوران مجموعی طور پر 100 افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ حماس کی ایک سرنگ سے ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ **
اسرائیلی افواج نے تازہ حملے میں غزہ کے وسطی حصے میں واقع مغازی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کے زیر زمین سرنگ نیٹ ورک سے مارے گئے پانچ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مغازی پناہ گزین کیمپ میں شہید 70 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے غزہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک رات کے دوران مجموعی طور پر 100 افراد جاں بحق ہوئے۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس میں ایک الگ اسرائیلی فضائی حملے میں مزید آٹھ افراد شہید ہوئے۔
حماس نے ایک بیان میں اس فضائی حملے کو ”خوفناک قتل عام“ اور ”نیا جنگی جرم“ قرار دیا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک سرنگ نیٹ ورک کی فوٹیج شئیر کی ہے، جہاں سے پانچ یرغمالیوں لاشیں برآمد ہوئیں۔
فوٹیج میں سفید ٹائلوں والا باتھ روم اور ایک ورک روم دکھایا گیا ہے جو کنکریٹ سے بنے آپس میں جڑے ہوئے راستوں سے جڑا ہوا ہے۔
دریں اثنا، مصر اور قطر کی جانب سے یرغمالیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے تازہ معاہدے پر بات چیت میں بہت کم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
Comments are closed on this story.