Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ساس تو سب کی ہوتی ہے، ماں کسی کسی کو ملتی ہے‘

کرن اشفاق حسین ڈارکی ساس کیلئے محبت بھری انسٹا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 25 دسمبر 2023 09:50am
اسکرین گریب: کرن اشفاق/انسٹاگرام
اسکرین گریب: کرن اشفاق/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق حسین نے اپنی ساس کیلئے دلکش ویڈیو شیئر کردی۔

کرن اشفاق حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ساس (حمزہ علی چوہدری کی والدہ) کیلئے محبت بھری ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں کرن اشفاق نے اپنی ساس کے ساتھ لی گے گئی تصاویر کو خوبصورت اندازمیں ایڈٹ کیا ہے، جس نے صارفین کے دل جیت لیے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساس تو سب کی ہوتی ہے، ساس کی صورت میں ماں کسی کسی کو ملتی ہے‘۔

انہوں نے اپبی ساس کو اس پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو سلامت رکھے، آمین‘۔

اس سے قبل کرن اشفاق حسین نے ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی ساس کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے شوہر حمزہ علی چوہدری سے شادی کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیا تھا۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

کرن اشفاق حسین ڈار کے شوہر حمزہ علی چوہدری پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل اور نوجوان سیاست دان ہیں۔

حمزہ علی چوہدری سابق پاکستانی کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

Instagram

Viral Video

lifestyle

شخصیات

Second Marriage

Kiran Ashfaque

Mother in law

Kanwal Aftab

Hamza Ali

Imran Ashraf X Wife