Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار نثار قادری خالقِ حقیقی سے جاملے

اداکار کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ میں ادا کی جائے گی
شائع 25 دسمبر 2023 09:16am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مقبول ٹیلی ویژن اداکار کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1966 میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ نثار قادری پی ٹی وی کے بے شمار کامیاب ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہوئے ہیں

وہ مشہور ڈرامہ سیریل ’ایک حقیقت ایک افسانہ‘ میں اپنے زبان زدعام مکالمے ’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘ کے ذریعے مقبول ہوئے۔

نثار قادری کے مشہور ڈراموں میں ’خواہشیں‘، ’آتش‘، ’پورے چاند کی رات‘، ’آدھی دھوپ‘، ’اضطراب‘، ’انگر وادی‘، ’نجات‘، ’بہادر علی‘، ’کاروان‘ اور ’سمندر‘ شامل ہیں۔

ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے والے نثار قادری نے مزاحیہ شوز میں بھی نام کمایا۔

انہیں 2016 میں ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج کے لیے خدمات کے سبب صدارتی ایوارڈ آف ایکسیلینس سے نوازا گیا تھا۔

death

lifestyle

Radio Pakistan

Pakistani drama

Nisar Qadri

Veteran actor

Legendary actor

Pakistani Television Actor