Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کرسمس نے پاکستان کی مسیحی برادری میں رونقیں بحال کردیں

مسیحی برادری میں چیکس تقسیم کیے گئے، خریداری اور سجاوٹ زور شور سے کی گئی
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 11:24am
Distribution of relief funds to Christian families on occasion of Christmas in Hafizabad - Aaj News

حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کر سمس کے موقع پر مسیحی خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔

امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیا گیا، جہاں ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے ساٹھ مسیحی خاندانوں میں چھ لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ان میں کرسمس گرانٹ کے چیکس تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے اس تہوار کو خوشی سے منا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور چرچز کو خوبصورتی سے بھی سجایا گیا۔

کرسمس کے اس موقع پر مسیحی خاندانوں میں خصوصی گرانٹ کی تقسیم خوش آئند اقدام ہے تاکہ مسیحی برادری کے یہ افراد بھی اپنے مذہبی تہوار کو جوش و خروش سے منا سکیں۔

دوسری جانب لاہور میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے کی گئیں، گھروں کو سجانے کیلئے آرائشی اشیاء کی دکانوں پر بھی رش رہا۔

مسیحی برادری کرسمس ٹری، سانٹا کلاز کی طرز کا لباس اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی خریداری میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں: کرسمس کا درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی

مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو جوش و خروش سے منائیں گے۔

کرسمس کے موقع پر دکانداروں کو بھی چاندی ہو گئی ہے۔

اسی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر نظر آئیں، کوئی سانٹا ہیٹ تو کوئی کرسمس ٹری خریدتا نظر آیا۔

پشاور کے شہریوں کا کہنا تھا کہ کرسمس پر بچوں کی فرمائشیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے اُن کی خاطر شاپنگ کرنا ضروری ہے۔

مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وہ ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگے گے۔

پاکستان

hafizabad

Christmas 2023

Christmas Celebrations