مسجد نبوی ﷺ کے زائرین کا روضہ رسول ﷺ میں داخلہ سال میں ایک بار تک محدود
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں صرف ایک بار ہی ممکن ہوگا۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسول ﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا۔
وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روز بعد حاصل کیا جا سکتا ہے اور روضہ شریف ﷺ میں داخلے کے لیے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی عمرے کیلئے اجازت نامہ کیسے حاصل کریں
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں الرودا الشریفہ ہے جہاں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم موجود ہے۔
روضہ رسول ﷺ میں زیارت اور نماز پڑھنے کے خواہشمند مسلمان زائرین کو آمد سے قبل سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
سعودی عرب کو توقع ہے کہ چھ ماہ قبل شروع ہونے والے رواں سیزن کے دوران بیرون ملک سے تقریبا ایک کروڑ مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
Comments are closed on this story.