Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری، 58 نام سامنے آگئے

قومی اسمبلی کی پنجاب سے مخصوص نشستوں کے لئے 20 نام شامل
شائع 24 دسمبر 2023 08:14pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری کردی، 58 نام سامنے آگئے۔

مسلم لیگ ن کی جاری کردہ فہرست میں 58 خواتین کے نام شامل ہیں، جس میں قومی اسمبلی کی پنجاب سے مخصوص نشستوں کے لئے 20 ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

فہرست میں مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ اور نامزد ایم پی اے مخصوص نشست کنول لیاقت کا نام بھی شامل ہے۔

مخصوص نشستوں میں ذکیہ شاہ نواز، عشرت اشرف، صائمہ سعیدہ تیمور، ثانیہ عاشق، راحیلہ خادم حسین، اور سلمہ بٹ کا نام بھی شامل ہے۔ طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، نزہت صادق اور مسرت آصف خواجہ کے نام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں اس کے علاوہ سیما جیلانی، شزا فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہ قمر،زیب جعفر، کرن ڈار اور انوشہ رحمان کا نام بھی شامل ہیں، زہرا فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز، شہناز سلیم، منیبہ اقبال، عفت نعیم اور تمکین اختر نیازی بھی فہرست پر موجود ہیں۔

PMLN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024