Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا پارہ ہائی، ہاکس بے روڈ بند کردیا

ہاکس بے روڈ کو بند کرنے کی وجہ سے ٹرک اسٹینڈ کو جانے والی سڑ ک پر ٹریفک معطل
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2023 08:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں ماڑی پورپانچ سو کوارٹرز کے مکین بجلی کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے ہاکس بے روڈ بند کردیا۔

مظاہرین کی جانب سے ہاکس بے روڈ کو بند کرنے کی وجہ سے ٹرک اسٹینڈ کو جانے والی سٹرک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز سے بجلی بند ہے، جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے باوجود بجلی بند کی گئی ہے، بجلی کی بحالی تک حتجاج جاری رہے گا۔

karachi

load shedding

protest

K-Electric