Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاست میں آنے کا نہیں،واپس جانے کا ارادہ ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

حرام کھانے پر لعنت بھیجتا ہوں، سی ایم آفس کا خرچہ خود اٹھا رہا ہوں، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 24 دسمبر 2023 06:29pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا نہیں، واپس جانے کا ارادہ ہے۔

نیو راوی برج اور شاہدرہ فلائی اوور کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ چوک پر کام مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے، سارا کام رکا ہوا ہے جو سراسر غلط ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راوی پل کی توسیع کا کام چل رہا ہے، درمیان میں کچھ مسائل آگئے تھے جس کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا، تعمیرات میں کچھ چیزوں کیلئے وقت چاہئے ہوتا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاست میں آنے کا نہیں، واپس جانے کا ارادہ ہے، حرام کھانے پر لعنت بھیجتا ہوں، سی ایم آفس کا خرچہ خود اٹھارہا ہوں، میں، میرے وزراء اور مشیر تنخواہیں نہیں لیتے۔

شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکوں، میٹرو بس کے ٹریک کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ راوی،شاہدرہ،امامیہ کالونی کا پل بنایا جائے گا، اس علاقے کواتناہی خوبصورت کرناہےجتناگلبرگ ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک کروڑ لائسنس بن چکے ہیں، 31 دسمبر تک لائسنس فیس یہی رہےگی پھر بڑھ جائے گی، 104 سڑکوں کی تعمیر نو کو31جنوری تک مکمل کرنا ہے، 100 کے قریب اسپتالوں کا مرمتی کام مکمل کرچکے ہیں۔

Punjab Government

mohsin naqvi