Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، سعید غنی

صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر اگلی حکومت بنائیں گے، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 24 دسمبر 2023 05:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر اگلی حکومت بنائیں گے، ہماری پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔

کراچی میں ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے، تاہم پی ٹی آئی کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، عوام انتخابات میں ہم پر اعتماد کا اظہارکریں گے، انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کراگلی حکومت بنائیں گے، پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔

Saeed Ghani

Pakistan People's Party (PPP)