Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آیت اللہ خامنہ ای نے تیل اسرائیل تک پہنچنے سے روکنے کی کال دیدی‘

امریکا، جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے مغربی تہذیب کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
شائع 24 دسمبر 2023 05:05pm
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایندھن اور دیگر مصنوعات کی فراہمی کو روکیں۔

تہران میں خوزستان اور کرمان صوبوں کے عوام سے ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو اپنی حکومتوں سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اسرائیل کی امداد بند کریں اور اس کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز ایک ڈرون حملے میں مبینہ طور پر بھارت کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو نقصان پہنچا ، جبکہ امریکا نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث رہا ہے، جس سے عالمی جہاز رانی میں خلل پڑا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے غزہ جنگ کے تناظر میں مزید کہا کہ امریکا بے شرمی سے جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر رہا ہے اور مغربی تہذیب کا چہرہ بے نقاب کر رہا ہے۔

خامنہ ای نے ایک بار پھر کہا کہ اسرائیل ایک دن زمین سے مٹا دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ’انشاء اللہ یہ وعدہ مستقبل کے یقین میں سے ایک ہے۔ نوجوانوں، اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، خدا کی مدد اور طاقت کے ساتھ اور خدا کی اجازت اور جلال کے ساتھ، یہ ہو جائے گا، اور انشاء اللہ، مجھے امید ہے کہ آپ نوجوان اس دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ انہوں نے مغرب اور امریکا کو بدنام کیا اور انسانی حقوق کے ان کے جھوٹے دعوؤں کو دنیا کے سامنے اشکار کیا۔

Israel Palestine conflict

Gaza War