ججز کی کردار کشی میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث ہونے کا انکشاف
سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں عدلیہ، ججز اور ان کی فیملیز سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی، جس میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ججز، ان کی فیملی اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر حالیہ کردار کشی مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملوث نکلے، جب کہ ججز کی بیگمات کو چیکنگ سے استثنیٰ دینے والا پرانا خط بھی استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہوا بازی ڈویژن کا 12 اکتوبر کا مراسلہ 12 دسمبر کو جے بی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوا، اس کے بع عمر محمود حیات کے اکاؤنٹ سے 16 دسمبر رات 11:39 پر مراسلہ پوسٹ ہوا، ان اکاؤنٹس سے ججز، عدلیہ کو پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جب کہ ان اکاؤنٹس سے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات پر ججز اورعدلیہ پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ججز کی کردارکشی مہم میں سیاسی جماعت سےجڑےاکاؤنٹس پیش پیش رہے، جب کہ چند سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بھی اس مخصوص سیاسی جماعت کے ٹارگٹڈ ایجنڈے کو آگے بڑھایا، اور چند وی لاگر ٹرینڈ بنانے میں پیش پیش رہے۔
مزید پڑھیں: جعلی پروفائلز بنانے والے اب ہو جائیں ہوشیار
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحت سے پروپیگنڈے کو کاؤنٹر کیا گیا، تاہم فیک نیوز کو پھیلانے والوں نے وضاحت کے بعد بھی اپنے فالوورز کو کوئی وضاحت تک نہ دی۔
Comments are closed on this story.