Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جیالا امیدوار گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گیا

اس سے پہلے کونسے رہنما گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں؟
شائع 24 دسمبر 2023 03:55pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے انوکھا انداز اپنایا ہے۔

جاوید ناگوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی بر بیٹھ کر ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس پہنچ گئے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ضلع جنوبی ڈی سی آفس کے باہر خوب نعرے بازی بھی کی۔

ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی سیاسی رہنما اس انوکھے انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آیا ہو۔

2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے۔

جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنے سپورٹرز کے ہمراہ گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ غریبوں کی شان بڑھانے کیلئے گدھا گاڑی پر آئے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں امیدوار انجم اقبال بھی گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے تھے۔

انجم اقبال کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، ان کے پاس گاڑی نہیں اور غریب آدمی کی پجارو گدھا ہے۔

انجم اقبال نے کہا تھا کہ وہ پارٹی قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر احتجاجاً گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے ہیں۔

nomination papers

General Election

Election 2024

Elections Dec 25 2023

Javed Nagori

Gadha gari

Donkey Cart