Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صندل خٹک کی سیاست میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

صندل خٹک کہاں سے الیکشن میں حصہ لیں گی؟
شائع 24 دسمبر 2023 02:56pm
Tiktoker Sundal Khattak entry into politics - Aaj News

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے سیاست میں انٹری دے دی ہے۔

صندک خٹک نے کرک سے مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، ان مسائل کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل میں پولیس کی مداخلت پر الیکشن کمیشن کا ایکشن

انہوں نے کہا کہ گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، میں جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

nomination papers

Sandal Khattak

Election 2024

Elections Dec 25 2023