Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارے کے 4000 روپے مانگنے پر زمیندار نے کسان کو قتل کردیا

مقتول کسان کی شناخت منصب نامی شخص سے ہوئی
شائع 24 دسمبر 2023 02:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

تھانہ صدر کے علاقے میں پیسوں کے لین کے معاملے پر زمیندار نے غریب کسان کو قتل کردیا، مقتول کسان کی شناخت منصب نامی شخص سے ہوئی۔

چنیوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے 10 چک گجراں میں چارے کے پیسے مانگنے پر بااثر زمیندار نے طیش میں آکر غریب کسان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق مقتول کسان کی شناخت منصب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے زمیندار سے چارے کے 4000 ہزار روپے مانگے تھے، جس پر زمیندار نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ بااثر زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ہے، اور تفتیش پر پتہ چلا کہ قاتل نشے کا عادی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ہے، جب کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Target Killing

Punjab police

rescue 1122