Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیزا کے پیسے مانگنے پر ڈیلیوری بوائے قتل

کاشف تھانہ صدر کے علاقے میں پیزا ڈیلیوری کیلئے گیا تھا
شائع 24 دسمبر 2023 02:23pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تھانہ صدر میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو پیزے کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا گیا۔

فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے کو پیزے کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاش کو جنرل اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاشف نام ڈیلیوی بوائے تھانہ صدر کےعلاقے میں پیزا ڈیلیوری کیلئے گیا تھا، ملزمان نے پیزا کے پیسے مانگنے پر کاشف کو گولی ماردی، جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Target Killing

Punjab police

faisal abad police