Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع

آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان
شائع 24 دسمبر 2023 11:11am

کراچی میں سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے بعد شہر میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

شہر قائد میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق سے آنے والی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم سرد اورخشک ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک موسم کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوامیں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا ہے، جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

karachi

winter holidays

Winter Season

Cold winds