Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکول میں داخلہ لینے والے 63 سالہ بزرگ کہاں غائب ہوگئے

دلاور خان نے ابھی ”اے بی سی ڈی“ ہی لکھنا ہی سیکھا تھا کہ انہیں اسکول چھوڑنا پڑ گیا
شائع 24 دسمبر 2023 10:27am
In 63 years, school admission has become expensive, Tik-Tokers have made life difficult | Aaj News

لوئر دیر میں ایک بزرگ شخص تعلیم حاصل کرنے کیلئے تریسٹھ سال کی عمر میں سرکاری اسکول میں داخلہ لیا، لیکن کچھ ہی دنوں بعد وہ اچانک غائب ہوگئے۔

احادیث پڑھنے کے خواہش مند لوئر دیر کے بزرگ دلاور خان کے دل میں تریسٹھ سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش جاگی تو انہوں نے ایک سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا۔

دلاور خان نے تعلیم کے حصول کیلئے کسی کے طعنوں کی پرواہ نہ کی اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کلاسیں لینا شروع کردیں۔

دلاور خان نے کہا کہ اللہ نے تعلیم کا شوق دل میں دالا تو میں اسکول آگیا اور استادوں کو کہا کہ میں پڑھنے آؤں گا۔

اساتذہ نے بھی دلاور خان کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پڑھنے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں، ’بندہ چاہے تو ہر عمر میں پڑھ سکتا ہے‘۔

لیکن افسوس کہ دلاور خان نے ابھی ”اے بی سی ڈی“ ہی لکھنا ہی سیکھا تھا کہ ان کے داخلے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی، جس کے بعد ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے انہیں اپنی ویڈیوز اور وی لاگز بنانے کیلئے اتنا تنگ کیا کہ بزرگ شخص نے اسکول آنا ہی چھوڑ دیا۔

dilawar khan

63 years old