Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: آگ لگنے کےبعد مکان منہدم، ماں اور 8 بچے جاں بحق

جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین میں شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 10:14am
Abbottabad: House collapsed due to house fire - Aaj News

ایبٹ آباد میں تھانہ مانگل کی حدود تریڑی میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایبٹ آباد کے دور افتادہ پہاڑی علاقے تریڑی میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،جس کے نتیجے میں نو افراد ملبے تلے دب گئے۔

جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین میں شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ذاکرعباسی نامی شخص کے کچے مکان کی تعمیر میں لکڑی زیادہ استعمال کی گئی تھی، جس کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: بدین میں ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں ماں، چار بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں، تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پورا خاندان ایک ساتھ اجڑنے کی وجہ سے ہر آنکھ پرنم ہ،ے پورا علاقہ سوگوار ہے۔

مارے جانے والوں میں سب سے بڑی بچی کی عمر 25 سال اور چھوٹے بچے کی عمر 9 ماہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مالک مکان روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہے۔

fire

Abbottabad

house collapse

Women and Children died