Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے غلطی سے فلسطین کے حق میں ووٹ دے دیا

پیچھے بیٹھی ہوئی امریکی عہدیدار نے مستقل مندوب کا ہاتھ تیزی سے نیچے کیا، قرارداد غزہ کیلئے امداد کی ترسیل سے متعلق تھی
شائع 24 دسمبر 2023 08:36am

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر رائے شماری کے دوران امریکی مندوب نے غلطی سے حق میں ہاتھ اٹھادیا۔

اس حوالے سے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہونے وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ ملبوس میں براجمان امریکی مندوب نے قرارداد کے لیے رائے شماری کے شروع ہوتے ہی اس کے حق میں ہاتھ اٹھایا۔ پیچھے ہوئی امریکی عہدیدار نے اس غلطی کو بھانپتے ہی تیزی سے اس کا ہاتھ نیچے کیا۔ اگر امریکی عہدیدار ایسا نہ کرتی تو ووٹ شمار کرلیا جاتا۔

اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مستقل امریکی مندوب نے ساتھی عہدیدار کا شکاریہ بھی ادا کیا

واضح رہے کہ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل تیز اور آسان بنانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری چار بار موخر ہوئی تھی۔

امریکہ کو اس قرارداد کے متن پر تحفظات تھے۔ اس نے قرارداد کی منظوری کی راہ میں دیوار بننے کے بجائے رائے شماری سے الگ رہنے کو ترجیح دی۔

روس نے بھی قرارداد کے متن کو کمزور قرار دیتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے سے گریز کیا۔

security council

vote

us envoy