Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، اسکروٹنی کا عمل شروع

کل سے شروع ہونے والا اسکروٹنی کا عمل 31 دسمبر تک جاری رہے گا
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 11:59am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، آج 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن میں قائم کردیا گیا، نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر سہولت مرکز کی معانت کر رہا ہے۔

ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک بھی جانچ پڑتال کے لیے معاونت کر رہا، یہ سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، موصول شدہ امیدواران کے کوائف ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا تھا کہ چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری مطلع کیا ہے، پاور، پٹرولیم، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو بھی فہرستیں حاصل کرنے کا کہا ہے جب کہ یہ ادارے ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امیدواروں کی فہرست کااجراء 24 دسمبر2023 کو کیا جا چکا، نادہندہ امیدواران 25 تا 30 دسمبر تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسرسے رجوع کریں، نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے، حکومت کےتمام وفاقی، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت جیسے ہی ختم ہوا تمام الیکشن کمیشن دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے دروازے بند کرکے کہا گیا کہ ہال کے اندرموجود امیدواروں سے ہی اب کاغذات وصول کئےجائیں گے، جب کہ باہر سے کسی بھی امیدوار کو اب اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

خیبرپختونخوا میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوا تو دروازے بند کردیئے گئے اور بیان جاری ہوا کہ الیکشن کمیشن اور آروز کے آفس میں موجود امیدوار ہی کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔ بیشتر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں پر کاغذات جمع کرائے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز نے این اے 120 لاہور سے کاغذات جمع کرائے، جبکہ ملتان سے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے بہاولنگر سے کاغذات جمع کرائے، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار خواجہ آصف کے خلاف میدان میں اترگئیں اور اپنے کاغذات نامزدگی این اے 71 سے جمع کرا دیے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سوات سے الیکشن لڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی کاغذات جمع کراچکے ہیں۔

آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے بھی متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں 3 سے 4 جماعتیں مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوں گی

جہانگیر ترین کا ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہم عوام پاکستان پارٹی نے بلے کا نشان مانگ لیا

کراچی کے حلقے این اے 242 پر بڑا دنگل سجنے کو تیار ہے، جہاں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل مدمقابل ہوں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں۔

شہباز شریف این اے 132 قصور سے الیکشن لڑیں گے، بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی نے این اے 150 سے اور یوسف رضا گیلانی نےاین اے 148 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مریم نواز قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔

جہانگیر ترین نے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں اور پی پی 227 لودھراں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ وہ این اے 149 ملتان اور پی پی 227 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جہانگیر ترین این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پچیس سے تیس دسمبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں تین جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔

کتنے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے؟

آخری دن ہونے کے باعث ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1405 فارم جمع ہوچکے ہیں۔

کراچی ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے 333 فارم اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے 1072 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 332 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

General Election

Election 2024

LAST DAY OF SUBMISSION

Elections Dec 25 2023