اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ ضرور لیکن پاکستانی عدالتیں اہم کردار ادا کرینگی، امریکی ماہر
امریکی ماہر مائیکل کوگلمین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ ضرور ہے لیکن عدالتیں اہم کردار ادا کرینگی۔
پاکستان میں ایک جانب الیکشن کی گہما گہمی ہے تو دوسری جانب کچھ حلقوں کو سیاسی جماعتوں سے متعلق کیے گئے حکومتی اداروں کے فیصلوں پر تحفظات ہیں۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے بھی تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
مائیکل کوگلمین جو واشنگٹن ڈی سی میں ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز میں جنوبی ایشیا کے سینئر پروگرام ایسوسی ایٹ ہیں۔ انھوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انھوں نے لکھا کہ پاکستان کے انتخابات پر فوج کے اثرات کے بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن پاکستانی عدالتیں بھی ایک اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، اور ممکنہ طور پر انہیں ایسا کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عدلیہ کے لئے سب سے اہم مسائل میں سے ایک نواز شریف کی اہلیت کا ہے۔
Comments are closed on this story.