Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : شارٹ فال بڑھنے سے سردی میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 350 میگاواٹ تک پہنچ گیا
شائع 23 دسمبر 2023 09:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

**ملک میں پانی سے بجلی کی پیداوار میں بڑی کمی کی وجہ سے شہری موسم سرما میں بھی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ **

آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 350 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ تمام آپریشن سرکلز میں 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

اس حوالے سے آئیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ نہ ملنےکےباعث ہورہی ہے۔