Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانےکی کارروائیاں شروع

لاہور پولیس کو 336 ملزمان کی تلاش ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
شائع 23 دسمبر 2023 09:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے بتایا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں لاہور پولیس کو 336 ملزمان کی تلاش ہے، مفرور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہے۔

عمران کشور کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور دیگر کارکن شامل ہیں، 9 مئی کے حوالے سے 14 پرچے درج کیے گئے تھے جن میں ملوث بہت سے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر ہونے والے واقعے کی تفتیش جاری ہے، مختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کررہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے پولیس کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے رواں سال کے ایک لاکھ 77 ہزار 99 مقدمات کے چالانوں سمیت گزشتہ سالوں کے کل 4 لاکھ 92 ہزار 898 چالان عدالتوں میں جمع کروائے ہیں اور خطرناک ملزمان سمیت کل 2 لاکھ 53 ہزار 32 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

lahore police

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS