Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے، نگراں وزیراعظم

ہندوتوا کو بھانپتے ہوئے قائد اعظم نے الگ وطن کے لیے جدو جہد کی جو کامیاب ہوئی، انوار الحق کاکڑ
شائع 23 دسمبر 2023 08:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں وزارت انسانی حقوق کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے، حضرت آدم سے لے کر نبی کریمﷺ تک تمام انبیاء کو ماننا ہم پر فرض ہے، تمام انبیا ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح دور اندیش تھے، جنہوں نے مستقبل کے حالات کو جان لیا تھا، ہندوتوا کو بھانپتے ہوئے قائد اعظم نے الگ وطن کے لیے جدو جہد کی جو کامیاب ہوئی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کو ماننے والوں کے حقوق برابر ہیں، مسیحی برادری نے تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں، آزادی اظہار رائے اور نفرت کی زبان میں فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے مگر نفرت پھیلانے کی نہیں، ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، فلسطین میں فوری امن قائم ہونا چاہیئے، پاکستان کہیں بھی جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں

کرسمس کا درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی

اسرائیلی جارحیت پر احتجاج، بیت اللحم میں کرسمس کا روایتی جشن منسوخ

حکومت کا سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد

Christmas

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Christmas 2023