Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کیلئے 364 کاغذات نامزدگی جمع
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 08:11pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں بھی الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے 45، این اے 47 سے 56 جبکہ این اے 48 سے 47 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آج مختلف جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آتے رہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، پی ٹی آئی کے ہی عامر مغل نے اپنے بیٹے کے ذریعے این اے 46 اور 47 سے کاغذات جمع کروائے گئے۔

پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، پی ٹی آئی کے عامر شیخ نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

مسلم لیگ نے کے رفعت چوہدری نے این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ن لیگی راہنما سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

پی ٹی آئی کے علاوہ کونسی جماعتیں اپنا انتخابی نشان کھو چکی ہیں؟

پاکستان میں انتخابات کون جیتے گا، مصنوعی ذہانت نے جواب دے دیا

ایم کیو ایم کے سید ندیم منصور کی جانب سے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، اسی طرح اے این پی اور جے یو آئی ف اورعوامی ورکر پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کاغزات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تو وقت ختم ہونے کی وجہ سے انہیں کل آنے کا کہا گیا۔

خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 364 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

خیبرپختونخوا میں خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق عام انتخابات کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کے لیے اب تک 71 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 229 کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے گئے جبکہ اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 64 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 364 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

اسلام آباد

nomination papers

Elections

General Election

Election 2024