Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے
شائع 23 دسمبر 2023 04:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کا انتخاب کیا، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں نائب کپتان اسفند، علی رضا، احمد حسن، عامر حسن،عرفات منہاس، اذان اویس، محمد ریاض اللہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نوید احمد خان، شاہ زیب خان، ہارون ارشد، خبیب خلیل، شامل حسین اور عبید شاہ بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں 28 دسمبر سے قومی انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرے کے کتنے امکان

آئی سی سی نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اگلے برس 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

icc u19 cricket world cup