Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلے کا نشان لینے کیلئے ایک جماعت نے پہلے سے درخواست دے رکھی تھی

پی ٹی آئی کی مشکلات میں ایک اور ٹوئسٹ
شائع 23 دسمبر 2023 03:59pm

جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انتخابی کھیل سے باہر کرنے کے منصوبے زور پکڑتے جارہے ہیں۔ اسی حوالے سے حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ”بلّے“ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے ایک اور سیاسی جماعت ہاتھ پی مار رہی ہے۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے انتخابات کالعدم قرار دیے تھے اور پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ”ہم عوام پاکستان پارٹی“ (ایچ اے پی) نامی ایک سیاسی جماعت نے بلے کا انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے پہلے سے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے علاوہ کونسی جماعتیں اپنا انتخابی نشان کھو چکی ہیں؟

بلّا چھن جانے پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پر بھاری نقصان

’پی ٹی آئی کی پارٹی رجسٹریشن ختم، تمام عہدے بھی کالعدم ہوگئے‘

ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدری کی جانب سے کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو نہیں دیا گیا، جبکہ تمام رجسٹرڈ جماعتوں کو پہلے ہی انتخابی نشان الاٹ کیے جا چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہماری پارٹی کو ابھی تک کوئی انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہم عوام پاکستان پارٹی کو بلے کا نشان الاٹ کیا جائے۔

pti intra party election

hum awam pakistan party

PTI bat symbol