Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی

بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہے
شائع 23 دسمبر 2023 03:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر بھی 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے زریعے اربوں کی خریداری، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices