Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف موٹیویشنل اسپیکر نے شادی کے اگلے ہی روز بیوی کو پیٹ ڈالا، ویڈیو وائرل

وویک بندرا کے سالے ویبھو کواترا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا
شائع 23 دسمبر 2023 03:34pm
اسکرین گریب: انسٹاگرام
اسکرین گریب: انسٹاگرام

معروف بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وویک بندرا نے بیوی کو شادی کے اگلے ہی دن گھریلو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وویک بندرا کی خاتون پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو کی جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں موجود خاتون وویک بندرا کی اپنی بیوی یانیکا تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے اگلے ہی دن اہلیہ پر تشدد کرنے پر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وویک بندرا کے سالے ویبھو کواترا نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی یانیکا کے جسم پر گہرے زخم بھی آئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یانیکا کے بھائی نے ایف آئی آر میں کہا کہ ’وویک کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، جب میری بہن یانیکا نے اس معاملے میں مداخلت کی تو میرے بہنوئی نے اسے کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں اس کے پورے جسم پر زخم آئے‘۔

وویک بندرا اور یانیکا 6 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ وویک کے خلاف نوئیڈا سیکٹر 126 پولیس اسٹیشن میں دفعہ 323، 504، 427 اور 325 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وویک بندرا بھارت میں سب زیادہ مقبول ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.8 بلین سے زیادہ ہے۔

india

Instagram

Viral Video

Wife

lifestyle

Domestic Abuse

VOILENCE

Viral Pictures

Motivational Speaker

Vivek Bindra