پی ٹی آئی نے شاہ رخ خان کی فلم کو اپنی سیاسی مہم کیلئے استعمال کر لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو بھی نہ بخشا اور اسے اپنی سیاسی مہم کیلئے استعمال کرلیا۔
پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے فل ’جوان‘ کو ایک کلپ شئیر کیا جارہا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو عوام سے مخاطب دکھایا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کا فلم کے اس سین میں کہنا ہے کہ آپ کی انگلی میں طاقت ہے، جس انگلی سے آپ ووٹ کرتے ہیں اس سے سوال کریں۔
فلم کے اس سین میں شاہ رخ خان نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ چھوٹی سی چیز بھی خریدتے ہیں تو اس کے بارے میں کئی سوال کرتے ہیں، تو حکومت چنتے وقت سوال کیوں نہیں کرتے کہ آپ کو بدلے میں کیا دیا جائے گا؟
شاہ رخ خان کہتے ہیں اپنی انگلی پر تھوڑا بھروسہ کریں اور اسے استعمال کریں۔
سوشل میڈیا پر موجود پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو یہ ویڈیو اپنے ہر اکاؤنٹ پر لگانی چاہیے۔
ایک صارط نے خود کو ’معصوم پٹواری‘ قرار دیتے ہوئے ازراہِ مزاق مطالبہ کیا کہ شاہ رخ خان پر پی ٹی آئی کیلئے مہم چلانے پر مقدمہ ہونا چاہیے۔
Comments are closed on this story.