Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن میں خواجہ سرا کی نشست مختص کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی ضروری ہے، درخواست میں موقف
شائع 23 دسمبر 2023 02:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات میں خواجہ سرا کے لیے نشست مختص کرنے کا مطالبہ کردیا گیا جس کے لیے خواجہ سراء صوبیہ خان نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔

خواجہ سراء صوبیہ خان نے بتول رفافت ایڈووکیٹ کی توسط سے پشاور ہائی کورٹ مین رٹ دائر کردی جس میں چیف الیکشن کمشنر، صوبائی الیکشن کمیشن، آر او پی کے 81 اور حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خواجہ سراؤں کو ووٹ کا حق ہے تو الیکشن لڑنے کا کیوں نہیں، اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی ضروری ہے، اقلیتوں اور خواتین کے لیے مخصوص نشستیں ہیں اس لیے خواجہ سراؤں کو بھی اسمبلی میں نمائندگی نشستیں مختص کی جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق صوبیہ خان نے پی کے 81 کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کے ہیں، لہٰذا ان کی نامزدگی بھی خواجہ سراء مخصوص نشست کے لیے تصور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار، کاغذات نامزدگی جمع

پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی کوہاٹ روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سید احسن علی شاہ کے دفتر میں جمع کرائے۔

صوبیا خان ضلع پشاور سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور ان کو خیبرپختونخوا کی پہلی خواجہ سراء براڈ کاسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

صوبیا خان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات جیت کر خواجہ سراء کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ اس سوچ کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہیں کہ خواجہ سراء معاشرے میں فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کرسکتے ہیں، اگر ان کو اختیارات مل جائیں تو وہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

peshawar

Peshawar High Court

Transgenders

Election 2024