Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی جارحیت پر احتجاج، بیت اللحم میں کرسمس کا روایتی جشن منسوخ

ہر سال دنیا بھر بڑی تعداد میں زائرین اور سیاح کرسمس کے موقع پر بیت اللحم کے چرچ آف نیٹیوٹی آتے ہیں
شائع 23 دسمبر 2023 02:25pm

ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین اور سیاح کرسمس کے موقع پر بیت اللحم کے نیٹیوٹی چرچ آتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بہت بڑے پیمانے پر فلسطینی باشندوں کی شہادت کے پیش نظر اس سال بیت اللحم میں عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کا جشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

ہر سال کرسمس کے موقع پر دنیا بھر سے زائرین اور سیاح مقبوضہ غربِ اردن کے علاقے بیت اللحم آتے ہیں۔ سٹی ہال کی چھت پر دنیا بھر سے آئے ہوئے میڈیا فوٹو گرافر اور کیمرا مین چرف آف نیٹیوٹی میں 24 دسمبر کی نصف شب بلند و بالا جگمگاتے درخت کا نظارہ ریکارڈ کرتے ہیں۔ یہ درخت اس مقام پر لگایا جاتا ہے جس کے بارے میں خیال عیسٰی علیہ السلام کی وہاں ولادت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری لڑائی کے باعث مرقدِ مقدس کا چرچ بھی ویران پڑا ہے۔ یہ چرچ اس جگہ ایستادہ ہے جس کے بارے میں، مسیحیوں کی روایات کے مطابق، عیسٰی علیہ السلام کا مدفن ہونے کا گمان کیا جاتا ہے۔

چرچ آف نیٹیوٹی نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی شہادت کے خلاف اھتجاج کے طور پر عیسٰی علیہ السلام کو شیر خوارگی کی حالت میں ملبے کے ڈھیر میں دبا ہوا دکھایا گیا ہے۔

Christmas

CHURCH OF NATIVITY

CANCELED