Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

احد چیمہ کے معاملے پر نگران حکومت پھنس گئی

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26 دسمبر صبح دس بجے ہوگی
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 02:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم کے مشیر احد خان چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کے معاملے پر نگراں حکومت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 26 دسمبر صبح دس بجے سماعت کے لئے مقرر کر لیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو ہٹانے سے متعلق عملدرامد رپورٹ مانگی تھی، احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کوئی بھِی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

الیکشن کمیشن نے احمد چیمہ کے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے، الیکشن کمیشن 26 دسمبر کو احمد چیمہ کیس کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی

کمیشن کا کہنا تھا کہ احمد چیمہ کو نہ ہٹایا گیا تو سیکریٹری وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو فوری مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Caretaker government

Election Commission of Pakistan (ECP)

ahad cheema

Contempt of ECP