Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مجھے عثمان مختار سے نفرت ہے، وہ سیٹ پر بالکل بات نہیں کرتا‘

پاکستانی اداکارہ عُشنا شاہ کا عثمان مختار سے متعلق انوکھا انکشاف
شائع 23 دسمبر 2023 12:56pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عُشنا شاہ نے ساتھی اداکار عثمان مختار سے نفرت کا اظہار کردیا۔

پاکستانی اداکارہ نے یوٹیوب چینل ’فوشیا‘ کے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران ساتھی اداکار عثمان مختار سے متعلق ایک انکشاف کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

میزبان نے جب عثمان مختار کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق سوال کیا تو عُشنا شاہ نے کہا ’مجھے عثمان مختار سے نفرت ہے، وہ بہت مین قسم کا انسان ہے‘۔

عُشنا شاہ نے بتایا کہ ’جب سیٹ پر شوٹنگ شروع ہوئی تو عثمان مختار مجھ سے بات نہیں کرتے تھے اور نہ ہی میرے ساتھ بیٹھتے تھے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’چونکہ میں فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی تھی تو ہماری اسکرین پر اچھی کیمسٹری ہونی چاہئے تھی‘۔

عُشنا شاہ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے کُبریٰ خان کو فون کیا جو عثمان کی بہت اچھی دوست ہیں اور انہیں بتایا کہ ان کا دوست بہت بدتمیز ہے اور اسے رویے کا مسئلہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کے بعد کُبریٰ خان نے انہیں یقین دلایا کہ عثمان انٹرورٹ ہے اور وہ زیادہ بات نہیں کرتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق عثمان مختار کو جب کُبریٰ سے اس بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ سے دوستی کی اور آج ہم بہت اچھے دوست ہیں۔

عُشنا شاہ پاکستان کی بولڈ اداکارہ ہیں جو اکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر ظلم و ستم سے متعلق اپنی آواز بُلند کرہتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، ان کی اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

Interview

Pakistani Actress

Pakistani Actor

Friends

lifestyle

Usman Mukhtar

شخصیات

Ushna Shah

kubra khan

showbiz celebrities