Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم ’اینیمل‘ کی مشہور مشین گن کا راز افشا

'ہم نے کچھ ایسا بنانے کی کوشش کی جو کہیں بھی دستیاب نہ ہو'، پروڈکشن ڈیزائنر
شائع 23 دسمبر 2023 11:57am
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔

ریلیز کے بعد سے ہی فلم نے متعدد ریکارڈ توڑے ہیں، اب تک یہ فلم رنبیرکپور کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

ایکشن، اسٹنس اور سیکوئنس سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور کے ایک منظر نے مداحوں کو ان کا گرویدہ بنادیا ہے۔

فلم میں رنبیر کپور اپنے دشمنوں سے لڑنے کے لئے 500 کلو گرام کی اسٹیل مشین گن کا استعمال کرتے ہیں۔

اس منظر نے بہت سے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا کہ فلم سازوں نے اسے کس طرح ڈیزائن کیا۔

اس مشین کے پیچھے کام کرنے والے پروڈکشن ڈیزائنر سریش سیلواراجن نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس کا راز افشا کیا۔

اس منظر کے بارے میں کچھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بندوق بناتے وقت، ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کامیابی کیا ہوگی۔ میں نے سندیپ کے وژن کے مطابق کچھ بنایا۔ لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ وائرل ہو جائے گا‘۔

سریش سیلواراجن نے مزید کہا کہ ’جب میں ان سے پہلی بار ملا تو انہوں نے مجھے فلم کے بارے میں بتایا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اسے ایک مشین گن کی ضرورت ہے جو باقیوں سے بڑی ہو۔ میں نے سوچا، ٹھیک ہے، میں اسے تھوڑا بڑا بنا سکتا ہوں‘۔

انہوں نے مشین کی تیاری سے متعلق کہا کہ ’تاہم جب میں نے پوری فلم کی کہانی سنی تو میں نے اسے بتایا کہ ہمیں کم از کم چار سے پانچ مہینے درکار ہوں گے۔ اس مشین گن کو بنانے میں مجھے تقریباً پانچ مہینے لگے ہیں‘۔

سریش کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کچھ ایسا بنانے کی کوشش کی جو کہیں بھی دستیاب نہ ہو۔ اسے بنانے میں 100 سے زیادہ لوگ لگے اور اس کا وزن 500 کلو گرام ہے۔ یہ 500 کلو گرام اسٹیل ہے جسے بنانے میں پانچ ماہ لگے‘۔

فلمیں

entertainment

lifestyle

thriller

ranbir kapoor

indian movie

Animal Movie

Machine Gun

Action movie