Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی شکایات کیلئے ہر ضلع میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

کسی بھی سرکاری اسکول میں بچوں سے صفائی کرائی گئی تو اسکول ہیڈ کے خلاف کارروائی ہوگی، حکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم
شائع 23 دسمبر 2023 11:31am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی شکایات کے لیے ہر ضلع میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی شکایات کے لیے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ جسمانی سزا کی شکایت رپورٹ کرنے کے لیے ہر ضلع میں کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی دو اسکول پرنسپل اور ڈی ای او آفس سے ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کہا کہ کمیٹی جسمانی سزا سمیت دیگر شکایت متعلقہ حکام تک پہنچائیں گی، اسکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لاکھوں طلباء کا سرکاری اسکولز چھوڑنے کا انکشاف

باجوڑ کے اسکولوں میں اساتذہ کا فقدان کیوں؟

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسکولوں میں بچوں سے صفائی کروانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں، لہٰذا کسی بھی سرکاری اسکول میں بچوں سے صفائی کرائی گئی تو اسکول ہیڈ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

KPK

peshawar

Schools

Government schools