Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلّا فی امان اللہ ہو گیا‘

بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان
شائع 23 دسمبر 2023 11:29am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہان ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ”بلّا“ فی امان اللہ ہو گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا واپس لیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی 26 سال بعد اپنے پارٹی انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

آئی پی پی ترجمان نے کہا کہ انتخابی نشان کے بغیر انتخابی میدان میں اترنا ناممکن ہے، کھیل کے اصولوں کے مطابق بیٹ کے بغیر بیٹسمین کریز پر کھڑا ہی نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں

بلّا چھن جانے پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں پر بھاری نقصان

بلے کا نشان چھننے سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بین الاقوامی تجزیہ کار

بلّا چھن گیا، پی ٹی آءی کے پاس اب کونسے آپشن موجود ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اب بھی اپنا قبلہ درست کرلے۔ پی ٹی آئی اداروں کو ماتحت بنانے کے بجائے اداروں کے ساتھ رہ کر سیاست کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلا کے ایک ٹولے نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہوا ہے، اس ٹولے کے ہاتھوں پی ٹی آئی اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔

firdos ashiq awan

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

pti intra party election

Electoral sign bat

PTI bat symbol