Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکی بھائی نے 2024 میں کامیاب ہونے کا راز بتا دیا

’آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کامیاب ہونے کے لئے 5 سے 10 سال کی ضرورت ہے؟‘
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 11:13am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے نوجوانوں کیلئے کامیابی کا راز بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

پوسٹ میں انہوں نے نوجوانوں کیلئے نئے سال 2024 کی آمد پر کامیاب ہونے کے راز سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کامیاب ہونے کے لئے 5 سے 10 سال کی ضرورت ہے؟‘

ڈکی بھائی نے مزید لکھا کہ ’مجھ پر یقین کریں، آپ کو صرف ایک سال کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ایک سال کو توجہ اور عزم کا سال بنائیں، 2024 کو بربادی کا ایک اور سال نہ بننے دیں‘۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پاکستان کے مقبول ترین وی لاگر ہیں، انہوں نے وی لاگنگ کے ذریعے شہرت کی بُلندیوں کو چھوا ہے۔

Youtuber

lifestyle

شخصیات

Viral post

Ducky Bhai

X Twitter

social media influencer

Saad Ur Rehman

Vlogger